Urdu MCQs for PPSC

سانیٹ ایک انگریزی صنف نظم ہے جو اردو میں بھی رائج ہے۔اس میں کل کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟

A) دس مصرے

B) بارہ مصرے

C) چودہ مصرے

D) سولہ مصرے

یہ شعر کس کا ہے؟

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

A) علامہ اقبال

B) فیض احمد فیض

C) احمد ندیم قاسمی

D) مومن خان مومن

شاعرانہ تعلی ‘‘ کا مفہوم ہے؟ ‘’

A) شاعر کا شعر میں عجز و انکسار کا اظہار کرنا

B) شاعر کا شعر میں ممدوح کی توصیف کرنا

C) شاعر کا اپنی بے بضاعتی کا اظہار کرنا

D) شاعر کا شعر میں اپنی تعریف آپ کرنا

میں نے وہ انداز تحریر ایجاد کیا ہے کہ مراسلہ کو مکالمہ میں بنا دیا ہے۔مراسلے کو مکالمہ کا انداز کس نے دیا؟

A) سرسید احمد خان

B) ڈپٹی نذیر احمد

C) مرزا غالب

D) مولانا شبلی نعمانی

استہزائیہ انداز ‘‘ سے کیا مراد ہے؟ “

A) دادودہش کا اندازہ

B) ہنسی یا تمسخر اڑانے کا اندازہ

C) لیاقت بگھارنے  کا اندازہ

D) حقارت سے دیکھنے کا اندازہ

یہ شعر کس کا ہے؟

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ روت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

A) احمد ندیم قاسمی

B) مومن خان مومن

C) خالد شریف

D) ناصر کاظمی

یہ شعر کس کا ہے؟

انہی پتھروں پہ چل کے اگر آسکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میںکوئی کہکشاں نہیں ہے

A) مصطفی زیدی

B) پروین شاکر

C) ناصر کاظمی

D) خالد شریف

گو نگے کا خواب’ محاورہ ہے۔اس کا مطلب ہے؟ ’


A) وہ خواب جس کی تعبیر فوری نظر آئے

B) وہ خواب جسے دیکھ کر آدمی خوشی سے پھولا نہ سمائے

C) وہ بات جسے آدمی دیکھے مگرزبان سے نہ کہہ سکے

D) وہ خواب جسے دیکھ کر آدمی ڈر جائے

درست ترجمہ کا انتخاب کیجیے؟

’’distant drums sound sweeter‘‘

A) دوری سے پیار بڑھتا ہے

B) گھر کی دوری سے گھر کی قدر ہوتی ہے

C) دور کے ڈھول اچھے

D) دور کے ڈھول سہانے

?یہ شعر کس مشہور شاعر کا ہے

اب کے تجدید وفا کا نہیں امکاں جاناں

کیا تجھ کو دلائیں تیرا پیماں جاناں

A) فیض احمد فیض

B) امجد اسلام امجد

C) احمد فراز

D) میر تقی میر

Leave a Comment